بہوجن سماج پارٹی نے پارلیمنٹ کے مونسون اجلاس کے پہلے روز آج راجیہ سبھا میں گجرات میں دلتوں کے خلاف زیادتی کا معاملہ اٹھایا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
راجیہ سبھا کے لئے نومنتخب اور دوبارہ منتخب ہونے والے اراکین کو حلف دلائے جانے کے فورا بعد
ہی بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے گجرات میں دلتوں کے خلاف زیادتی کا معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گجرات میں جانوورں کا چمڑا اتارنے کا خاندانی اور روایتی کام کرنے والے دلتوں کو سرعام مارا پیٹا جارہا ہے، انہیں بے عزت کیا جارہا ہے اور پولیس پورے معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔